• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر صہیب مقصود کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود ملتان میں حرا کومل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔

ان کی دلہن حرا کومل ایم ایس سی نفسیات ہیں۔

کرکٹر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب ملتان کے ایک ہوٹل میں ہوئی ،صہیب مقصود کی رضامندی سے حق مہر 50 ہزار روپے مقرر ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران دولہا صہیب مقصور کا کہنا تھا کہ شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی ہے۔

دلہن حرا کومل کہتی ہیں کہ صہیب کی وجہ سے اب کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔

شادی کی تقریب میں دونوں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔

دوسری جانب صہیب مقصود کی شادی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مقبول ہو گئیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں سے مداحوں کو اپنی شادی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی اور اپنی اہلیہ کی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

تازہ ترین