• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ شعبہ خوراک کا مصالحہ جات میں ملاوٹ کیخلاف کریک ڈاؤن

Crack Of Baldia Food Department Against Condiments Factory

حیدر آباد میں بلدیہ شعبہ خوراک نے مصالحہ جات میں ملاوٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

بلدیہ شعبہ خوراک کے عملے نے فوڈ کنٹرولنگ آفیسر کی سرکردگی میں مارکیٹ تھانے کی حدود سابقہ الائیڈ سینما کے قریب ساجد نامی شخص کے لال مرچ اور مصالحہ جات بنانے اور پیکنگ کرنے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مرچوں اور دیگر مصالحہ جات میں ملایا جانے والا رنگ اور جانوروں کی آلائشوں سے تیار کیے جانے والا تیل برآمد کرکے نمونے لیبارٹری بھجوادئیے۔

مذکورہ کارخانے کو پولیس اور بلدیہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے بعض بدعنوان افسران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

میئر اور میونسپل کمشنر کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ، گندگی رکھنے والے کارخانوں اور دکانوں پر کارروائیوں کے لئے فوڈ ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے مارکیٹ ٹاور پر مٹھائی کی دکان، گل شاہ بخاری روڈ پر بریانی سمیت دیگر دکانوں اور ہوٹلوں کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ لیا اور اشیاء کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کیے۔

واضح رہے کہ مرچوں اور دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ کے باعث مہلک امراض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ شہر اور گردونواح کے گنجان علاقوں میں قائم مرچوں اور مصالحہ جات کے کارخانوں سے سانس اور دیگر مہلک امراض میں اضافہ ہوا ہے۔

 

تازہ ترین