• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام سے اردن اسلحہ ومنشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

Drugs And Weapons Smuggling Attempt Failed

اردن بڑی تخریبی کارروائی سے بچ گیا، غیر استعمال شدہ آئل پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ،بارود اورمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایک عربی ٹی وی کے مطابق اردنی فوج نے جنگ سے متاثر شام کی سرحد کے ساتھ بچھی آئل پائپ لائن کی غیر استعمال شدہ پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ ، منشیات اور دہشت گرد اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔

اردنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ منشیات اسمگلروں نے شام کی سرحد کے قریب ایک مکان حاصل کیا اورایک غیر استعمال شدہ آئل پائپ لائن تک بذریعہ سرنگ رسائی حاصل کر لی۔

منشیات اسمگلر اور دہشت گرد اسے ہتھیار،بارود، منشیات سمیت دیگر چیزوں کی ا سمگلنگ اور دہشت گردی کے حملوں کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

اردنی حکام نے ان سرنگوں کو تباہ کرنے اور فوج کو تیل کی اس پائپ لائن کو تباہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

تازہ ترین