• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فائرنگ سے بچے کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شدید مذمت

Child Martyred By Indian Force Firing Pm Of Independent Kashmir Condemn

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل ہندوستانی فوج کا نشانہ اب معصوم بچے ہیں، اسکول وین، مسافر بس، ایمبولینس کے بعد بچوں کی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہندوستانی افواج مقامی لوگوں میں دہشت پھیلانا چاہتی ہے مگر لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے کبھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا لیکن ہندوستانی فوج کے نزدیک انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں، بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی فوج کی جانب سے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

 

تازہ ترین