• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

Islamabad High Court Hearing On Contempt Of Court Against Nawaz Sharif

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت اورتقاریر پابندی کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اسی نوعیت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے،پہلےلاہورہائیکورٹ کےاحکامات کاانتظارکرلیتےہیں وہاں کیاہوتاہے، آئندہ سماعت 26 فروری کو ہوگی۔

توہین عدالت کی درخواست ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی نے د ائر کی ،جس میں سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف نے ججز کی کردار کشی کو اپنا وتیرہ بنالیا ہے،اس لئے ان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور حکمراں جماعت کے دیگر رہنما بشمول مریم نواز بارہا یہ بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں کہ انہیں نااہل قرار دے کر عوام کے ووٹوں کی تذلیل کی گئی۔

 

تازہ ترین