• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے، شہبازشریف

Protection Of Minority Rights Included In Priorities Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور جان و مال کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے سکھ برادری کے روحانی رہنما اورسماجی تنظیم نشکان کے چیئرمین مہندر سنگھ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سکھ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے یو ای اے ن لیگ کے صدر نور الحسن تنویر نے بھی وفد سمیت ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت و استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے، سمندر پار پاکستانی دیار غیر میں ملک کے سفیر ہیں۔

تازہ ترین