• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں : مبینہ زیادتی کی شکار 6 سالہ عاصمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

Lodhran Alleged Rape Victum 6 Year Asma Funeral

لودھراں میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی6 سالہ عاصمہ کو آہوں او رسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، ڈی پی او کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں ۔

تصدیق فرانزک لیب سے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوگی ۔۔ قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا

لودھراں کے علاقے دنیا پور کی رہائشی 6 سال کی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی اور جمعہ کے دن گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے اس کی لاش ملی۔

ڈسٹرکٹ اسپتال میں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت 48 گھنٹے قبل ہوئی ہے۔ بچی کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔

ڈی پی او امیر تیمور کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی سےزیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین