• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں، دہشتگرد ہلاک، 11 گرفتار

Fc Balochistan Operations Terrorists Killed Arrested 11

ایف سی بلوچستان کی خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ سبی اور کاہان میں مختلف کارروائیاں عمل میں آئیں، ان کارروائیوں کےدوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 11مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں آر پی جی راکٹس سب مشین گنز، مائنز اور گولہ بارود شامل ہیں۔

تازہ ترین