• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان کی کمبوڈیا کے خلاف کامیابی ضروری

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستانی ٹیم جوز نوگیرا کی کوچنگ میں دوحہ، قطر کے حماد بن خلیفہ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ لے رہی ہے۔

کوالیفائر کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ہوم کی بنیاد پر منگل 11 جون کو قطر کے حماد بن خلیفہ فٹ بال میں کمبوڈیا سے مقابلہ کرے گی۔

اس میچ میں پاکستان کو اگلے رائونڈ میں رسائی کیلئےصفر کے مقابلے میں تین گول سےکامیابی حاصل کرناہوگی۔ دونوں میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں۔

کوالیفائر کے پہلے میچ میں پاکستان کو کمبوڈیا کے خلاف2-0 کی شکست کا سامنا رہا تھا۔ منگل کو پاکستان کو کوالیفائر کے اگلے رائونڈ میں پہنچنے کیلئے کمبوڈیا کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے آل آئوٹ جانا پڑے گا اور اگر پاکستان اس میچ میں3-0 کی کامیابی حاصل کرے گا تو اس کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اگلے رائونڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

کمبوڈیا کے خلاف پاکستانی پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور میچ کا پہلا ہاف ڈراکیا تھا لیکن ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا اینڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے کمبوڈیا نے کھیل کے آخری دس منٹ میں دو گول کرکے پہلے میچ میں 2-0 کی کامیابی حاصل کرکے اپنے لئے اگلے رائونڈ میں رسائی آسان بنا لی تھی۔

کمبوڈیا ٹیم میچ برابر کھیلنے پر بھی باآسانی اگلے رائونڈ میں پہنچ جائے گی۔ پنوم پن (کمبوڈیا) اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےفیفا ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائرز کے پہلے میچ کمبوڈیا کے خلاف پہلے میچ پاکستان کی جانب سے 9 پاکستانی نژاد غیرممالک میں مقیم کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

جبکہ پاکستان میں کھیلنے والے صرف دو کھلاڑی واپڈا کے عمر حیات اور کے الیکٹرک کے محمد ریاض کو کوچ جوز نوگیرا نے چانس دیا۔

تازہ ترین