• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 44ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 7وکٹ سے شکست دے دی۔

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 265رنز کا ہدف 44ویں اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی طرف سے دونوں اوپنرز روہیت شرما اور کے ایل راہول نے سنچریاں اسکور کیں،روہیت103 اور راہول 111رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔

بھارتی اوپنرز نے ورلڈ کپ 2019ء میں پہلی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت قائم کی،روہت اور راہول کی جوڑی نے 189رنز بنائے۔

189 پر روہیت شرما 103رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوئے تو میچ پر بھارت کی گرفت مستحکم ہوچکی تھی،اس کے بعد راہول نے اپنی سنچری مکمل کی اور 111رنز بناکر ملنگا کی وکٹ بن گئے۔

بھارت کے تیسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین پنت تھے جو صرف4 رنز بناسکے، کپتان ویرات کوہلی34 اور پانڈیا7 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ملنگا، اوڈانا اور راجیتھا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر روہیت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کے میچ کی خاص بات 3 سنچریاں رہیں،بھارت کی طرف سے روہیت شرما،کے ایل راہول اور سری لنکا کے اینجلو میتھوز نے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے 100سے زائد رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔

تازہ ترین