• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2019ء کے 44ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 265رنز کا ہدف دے دیا۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 264رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں اینجلو میتھوز نے شاندار سنچری بنائی،انہوں نے 2چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 113رنز بنائے،انہیں جسپریت بمراہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

دیگر کھلاڑیوں میں تھرمانے53،فرنینڈو20 جبکہ ڈی سلوا29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی طرف سے بمراہ نے3، کلدیپ یادو، رویندر جدیجا،ہردیک پانڈیا اور بھنیشور کمار نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں کا پہلے ہی تعین ہوچکا ہے،آج ایونٹ میں 2میچز کھیلے جارہے ہیں،آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا نے اپنے میچز جیت لئے تو پوائنٹس ٹیبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ہوں گے۔

اگر آسٹریلیا اپنے میچ میں شکست سے دوچار ہوا تو سیمی فائنلز آسٹریلیا اور انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین