• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوپر لیگ کی سب سے متحرک فرنچائز ’ لاہور قلندرز‘ دیگر فرنچائزز کے مقابلے میں ہمیشہ ہی منفرد رہی ہے، چاہے’ لاہور قلندرز‘ کا گیم ڈیولپمنٹ پروگرام ہو، یا پھر آسٹریلیا میں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا پروگرام ۔

اگرچہ پاکستان سوپر لیگ کے چار ایڈیشن میں ’لاہور قلندرز‘ کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، البتہ اس حقیقت سے قطع نظر’ لاہور قلندرز‘ انتظامیہ کی کاوشیں اور کوششوں کو ہمیشہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔

فرنچائز کے ساتھ آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ کی وابستگی بھی اہم نوعیت کی حامل قرار دی جا سکتی ہے۔

پاکستان سوپر لیگ 2020ء سے قبل ’ لاہور قلندرز‘ کے پلیٹ فارم سے آئند ہ چند گھنٹوں میں اہم اعلان سامنے آنے والا ہے، اس حوالے سے فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا کہنا ہے کہ’ـ یہ ہمارے ماضی کے منصوبوں کی طرح ایک اور بڑا قدم ہوگا، ہم ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند رہے ہیں ، اور اس مثبت سوچ نے ہمارے لئے آگے بڑھنے کے راستوں کا مزید ہموار کیا ہے۔‘

’ لاہور قلندرز‘ کا نیا پراجیکٹ ایک منفرد اور جدت سے بھرپور اقدام ہے، جس پر فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید اپنا ہوم ورک قریبا مکمل کر چکے ہیں ، البتہ جس پراجیکٹ پر فرنچائز کے چیئر مین فواد رانا اور چیف ایگزیکٹو عاطف رانا آئندہ چند گھنٹوں میں اہم اعلان کرنے والے ہیں ، وہ ملک کے نوجوان کرکٹرز کے مستقبل کے لئے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہوگا۔

دوسری طرف ’ لاہور قلندرز‘ کے اس اہم اعلان میں فرنچائز کی قوت میں بڑے نام کی شمولیت کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

تازہ ترین