• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کی سڑک پر مچھلیوں سے لدا ٹرک اُلٹ گیا

تھائی لینڈ کی سڑک پر مچھلیوں سے لدا ٹرک اُلٹ گیا


یوں تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

تھائی لینڈ کی سڑک پر ایسے ہی مناظر اس وقت دیکھے گئے جب دو ٹن سے زائد مچھلیوں سے لدا بھاری بھرکم ٹرک اُلٹ گیا اور ہر طرف مچھلیاں بکھر گئیں۔

یہ منظر تھائی لینڈ کے صوبے Krabi کی سڑک پر دیکھا گیا جب پھسلن کے باعث 2.2 ٹن مچھلیوں سے لدا ٹرک بے قابو ہوکر سڑک پر اُلٹ گیا۔

ٹرک اُلٹنے کے باعث سڑک پر ہر طرف سیکڑوں مچھلیاں اُلٹ گئیں جبکہ حادثے میں ڈرائیور بالکل محفوظ رہا تاہم اسے مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

تازہ ترین