• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کی قید سے دو غیر ملکیوں کو رہا کردیا گیا

امریکی یونیورسٹی کے پروفیسروں کو امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے صوبے زابل سے روانہ کیا گیا جبکہ امریکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان کے تین رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں یرغمال بنائے دونوں غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کر دیا ہے، طالبان نے دونوں غیر ملکیوں کو 2016ء  میں کابل میں اغوا کیا تھا۔

رہائی پانے والے پروفیسروں میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس ہیں جبکہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے رہائی پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شام افغانستان کی بگرام جیل سے رہا کیے گئے انس حقانی سمیت طالبان کے 3 رہنما بھی قطر پہنچ گئے ہیں، امریکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان رہنماؤں کو رہا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین