• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال نے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لیے

رافیل نڈال نے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لیے


آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے میچ کے دوران بال گرل کو گیند لگنے کے بعد اس کے پاس جاکر اس کی خیریت دریافت کی اور اسے پیار کرکے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونس کو 6-3، 7-6 اور 6-1 سے باآسانی شکست دی لیکن میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ان کی ہٹ بال اٹھانے والی لڑکی کو جالگی جس کے بعد نڈال بچی کے پاس گئے اس کی خیریت دریافت کی اور اسے پیار کرکے گلے بھی لگایا۔

نڈال کے حریف کھلاڑی ڈیلبونس بھی لڑکی کے پاس گئے جو ان دونوں کے ردعمل کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

رافیل نڈال نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ وہ اچھی ہے، اچھا لگا کہ لڑکی بہت بہادر ہے، میں گیند لگنے پر بہت خوفزدہ تھا، گیند اس پر تیز اور سیدھی جاکر لگی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلین اوپن میچ ہی میں فرانسیسی کھلاڑی Elliot Benchetrit نے بال گرل سے کیلا چھلوانے کا کہا جس پر ایمپائر نے انہیں سرزنش کی اور کہا کہ یہ آپکی غلام نہیں، اپنا کام خود کریں جبکہ تماشائیوں نے بھی کھلاڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرانسیسی کھلاڑی کا اپنے دفاع میں کہنا تھا کہ میرے ہاتھوں میں کریم لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے میں نے بال گرل کو کیلا چھیلنے کا کہا۔

تازہ ترین