• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا ایونٹ سے باہر


سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں ایک ہی دن میں دو اپ سیٹ ہوگئے، پندرہ سالہ امریکی کھلاڑی کوکوگف نے دفاعی چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا کو شکست دے کرایونٹ سے باہرکردیا ، ایونٹ کےلیے فیورٹ سیرینا ولیمز بھی ناکامی کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں، مینز ایونٹ میں راجر فیڈرر کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔

میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کوکو گف نے ایک اور اسٹار کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، کوکو گف نے حریف کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ ۔تین او چھ۔ چار سےشکست دی۔

یہ بھی پڑھیے: سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

کوکو گف نے اس سے پہلے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں وینس ولیمز کو بھی شکست دی تھی، وینس ولیمز کی بہن سیرینا ولیمز کا بھی ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا، اُنہیں چین کی وانگ کیانگ نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد مات دی۔

ناؤمی اوسکاکا نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ عمر کا مسئلہ ہے، اپنے سے کم عمر کھلاڑی سے ہارنا مجھے پسند نہیں۔

جاپانی ٹینس پلیئر کا کہنا تھا کہ اب بھی میرا طویل سفر باقی ہے۔

ایک اورسابق گرینڈ سلم چیمپئن ووزنیاکی بھی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں، مینز ایونٹ میں اسٹار کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے، اُنہوں نے پورے پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان مُلک کے کھلاڑی یوہان ملمان کو ہرایا۔

تازہ ترین