• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی روکنے کیلئے میکنزم تیار، کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کم ہوگا، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)حکومت نے مہنگائی روکنے کیلئےمیکانزم تیار کرلیا ‘کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کم کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی اور معاشی صورت حال پر اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا‘وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کوپرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عمل درآمدکے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور وزرا کو اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھنےکی بھی ہدایت کی ۔ 

ذرائع نے بتایا ہےکہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین