اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے ملک و قوم پر رحم کرے‘ملک میں کورونا وبا اورسابقہ حکومتوں کے قرضوں کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔
پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے‘وزیراعظم عمرا ن خان مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کررہے ہیں۔
سال کے اندر اندر مہنگائی پر قابو پالیاجائے گا‘مریم نواز کی طرف سے حساس اداروں پر چوک چوراہوں میں جو الزامات لگائے جا رہے ہیں، اس کے دیر پااثرات ہوں گے،وہ اپنے لئے گڑھا خود کھود رہی ہیں۔
ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی ان کا کردار تھا‘پی ڈی ایم ایک مراہوا سیاسی ہاتھی ہے ‘ ملک لوٹنے والے منہ صاف کر کے پھر وکٹری کا نشان بنارہے ہیں ۔
بلاول دل کا جانی ہے، وہ کہہ سکتا ہے ‘اس کو سیاست میں 7خون معاف ہیں۔
افغانستان کے لئے 31 دسمبر تک ویزہ فیس ختم کررہے ہیں جبکہ ان کے لئے آن آرائیول ویزہ بھی معطل کیاگیاہے۔