• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کورونا سے ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے سابق وزیرخارجہ کولن پاول 84 برس کی عمر میں کورونا کے باعث چل بسے۔ کولن پاول کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ کووڈ 19کے سبب پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئے۔ وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اور افریقی امریکی وزیرخارجہ بنے۔ کولن پاول امریکا کے 12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رہے۔ وہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہے۔ پیر کو ان کے اہلخانہ نے میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم اپنے بہترین شوہر، والد، دادا اور ایک عظیم امریکی سے محروم ہو گئے۔ امریکی فوج کے سابق فور اسٹار جنرل کولن پاول اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے چار امریکی صدور کے لیے خدمات انجام دیں۔ کولن پاول امریکا کے 12ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی رہے۔

تازہ ترین