• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا ۔تھانہ کورال کے علا قے برما روڈ پر 75 سالہ شخص گا ڑی کی ٹکر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ،سلیم مسیح نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کے والد حمید مسیح کو گاڑی نمبر ایف ڈی ایکس 1221 کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹکر ماری ۔تھانہ بھارہ کہو کو ولایت خان نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کا بیٹا فرید اللہ عمر 9سال روڈ کراس کر رہا تھا جس کو گاڑی نمبر آر آئی ٹی 3986 کے ڈرائیور عبدالقدوس نے ہٹ کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ نصیرآبادکو آصف نواز خان نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی عجب نواز خان موٹرسائیکل پر صدر آ رہا تھا جب پیر ودھائی موڑ پہنچا تو ایک نا معلوم گاڑی والے نے اسے ٹکر ماری جو شدید زخمی ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید