• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں سے ہمدردی، عزت نفس کا خیال رکھنا سنت نبوی ؐ ہے، فیاض چوہان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی غفور و رحیم ہیں، ہر انسان کے لئے توبہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور قیدیوں سے گزارش ہے کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس بات کا قوی ارادہ کریں کہ کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزارینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نے عشرہ رحمتہ العالمین کے حوالے سے اڈیالہ جیل میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میلادمیں کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن اور دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید