• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا سب ڈویژن میختر کی منظوری عوام سے کئے وعدے کی تکمیل ہے‘ اے این پی

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے قبائلی وفودسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ اے این پی اور پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انتخابات سے پہلے جو وعدے کئے وہ پورے کردیئے، جوق در جوق شمولیت عوام کا اے این پی اور اسکی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسردار اصغر خان اچکزئی اور صوبائی وزراء انجینئر زمرک خان اچکزئی، نعیم خان بازئی اور رکن اسمبلی شاہینہ نے کم وقت میں وہ ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ لورالائی ڈویژن سب ڈویژن میخترڈسٹرکٹ چمن اورکان مہترزئی کو تحصیل کا درجہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر فورم پر پشتونوں کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کی اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کیا۔ کچھ لوگ یہ کام اپنے کھاتے میں ڈال رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ لورالائی کے عوام کو اے این پی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میختر نادراکے دفتر کی منظوری عوامی نیشنل پارٹی کی وجہ سے ہوئی حالانکہ سابقہ حکومتوںنے ہمیشہ سب ڈویژن میختر کو نظرانداز کیا تھا ۔ اے این پی واحد جماعت ہے جس کے قائدین سب ڈویژن میختر کے مسائل کے حل اور عوام کو وسائل کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید