• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ میلاد کونسل کے تحت آج 12 جلوس نکالے جائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر )متحدہ میلاد کونسل نے 12 ربیع الاول کے دن شہر بھر میں متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے نکلنے والے 9جلوسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق جامع مسجد الفضل غوثیہ کے زیراہتمام صبح 9 بجے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام ہوگا،قیادت قاری حنیف انصاری،متحدہ میلاد کونسل کے قائدین اور علماء و مشائخ اہل سنت کریں گے۔جلوس جامع مسجد الفضل غوثیہ سے شروع ہوکر مین چالیس فٹی روڈ سے ہوتا ہواپیراں غائب روڈ پرچوک باغِ حسین سے عثمان غنی روڈ،ڈیرہ ملک عاشق شجرا سے جامع مسجد الفضل غوثیہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
ملتان سے مزید