• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنازہ گاہ کی زمین پر شادی ہال بنانے کے خلاف احتجاج

پشاور (جنگ نیوز) شاہ ولی قتال قصہ خوانی کے مکین سراپا احتجاج ہوگئے۔ مشتعل افراد نے تھانہ خان رازق چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین کی محکمہ اوقاف کے خلاف نعرے بازی ، ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے کہا کہ شاہ ولی قتال کی جنازہ گاہ کو محکمہ اوقاف کیجانب سے لیز پر دینا ظلم ہے ۔ جنازہ گاہ شادی ہال کے لیے لیز پر دیا گیا تھا جبکہ وہاں اب دوکانیں بنائی جارہی ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اب ہم انصاد کے لیے دوبارہ نظرثانی کی درخواست کریں گے۔ یہ زمین علاقے کے لوگوں کی ہے اسے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے.
تازہ ترین