• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن میلادالنبی صلی اللٌٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس 3 بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اور بعد نماز عصر نشتر پارک میں جلسہ ہو گا۔

جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

گزشتہ رات ملک بھر میں سرکاری عمارتوں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا اور درود و سلام کی محفلیں جاری رہیں۔

تازہ ترین