• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی بالادستی کا معاملہ، پاکستان بدترین ملکوں میں شامل


ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لاء انڈیکس نے اپنی 2021 کی رپورٹ میں قانون کی بالادستی کے معاملے میں پاکستان کو بدترین ملکوں میں شامل کیا ہے۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لاء انڈیکس کی رپورٹ میں قانون کی بالادستی سے متعلق پاکستان 139 ملکوں کی فہرست میں ایک سو تیسویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں کرپشن، بنیادی حقوق، امن عامہ اور سلامتی، نگراں ضابطوں کا عدم نفاذ خراب کارکردگی کو وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق نیپال، سری لنکا، بھارت اور بنگلادیش نے قانون کی بالادستی سے متعلق پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لاء انڈیکس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی صورتحال صرف افغانستان سے ہی بہتر رہی ہے۔

تازہ ترین