• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت دیگر 3 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان پر جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید