کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کے زیرِ انتظام چلنے والی ڈبل ڈیکر بس کے روٹ میں توسیع کر دی گئی۔
پیپلز بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس اب ملیر ہالٹ سے ٹاور تک چلے گی۔
ڈبل ڈیکر بس کے نئے روٹ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی بھی جَلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔