پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا ہے کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈے کے خاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتے جو کبھی ہوا کرتی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت پورا ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو نئے پرفامرز کی ضرورت ہے، اب کمزور حریفوں کے خلاف کھوکھلی فتوحات نہیں چلیں گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔