صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہو سکے۔
شہر کے 3 بڑے تدریسی اسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 265 مریض زیرِ علاج ہیں۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 69 بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض داخل ہیں، جن میں سے 11 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے، جن میں سے وینٹی لیٹرز پر 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہے جبکہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں 11 کورونا مریض داخل ہیں۔