• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: داغستان کے گاؤں کے تمام افراد تنی رسی پر چلنے کے ماہر

خود مختار روسی جمہوریہ داغستان کے پہاڑوں پر واقع ایک چھوٹے سے گاؤں ٹوسوکرا ون کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں مقیم تمام تندرست اور صحت مند افراد یہ جانتے ہیں کہ انھیں ایک تنی ہوئی رسی پر کس طرح چلنا ہے۔

ٹوسوکرا ون کے ساتھ لگے ون کی وجہ تسمیہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہاں پر ایک اور گاؤں بھی ہے جس کا نام ٹوسوکرا ہے، اس لیے دونوں کے درمیان فرق ظاہر کرنے کے لیے اس گاؤں کا نام ٹوسوکرا ون رکھ دیا گیا ہے۔

اس گاؤں کے کسی شخص کو بالکل درست طور پر یہ معلوم نہیں کہ اس تنی ہوئی رسی پر چلنے کی روایت کب شروع ہوئی، لیکن یہ چیز بالکل واضح ہے کہ گزشتہ سو برسوں سے گاؤں کا ہر صحت مند شخص (مرد، خواتین اور بچے) اس رسی پر چلنا سیکھتا ہے۔ 

جبکہ ان میں سے کافی لوگ سرکس پرفارمنس میں بھی حصہ لینے لگے ہیں۔

حالانکہ اس گاؤں کی آبادی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے یعنی 1980 میں اسکی آبادی تقریباً تین ہزار تھی جو کہ اب کم ہوکر 400 نفوس سے بھی کم رہ گئی ہے، لیکن یہ تمام بھی تنی ہوئی رسی پر چلنے کے اس فن میں طاق ہیں۔

تازہ ترین