• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد: 9 افراد کے قاتل 9 دن بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے


صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں 9 افراد کے قتل کو 9 دن گزر گئے۔ پولیس قتل میں ملوث اندھڑ گینگ کا ایک ڈاکو بھی اب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

پولیس جو 9 افراد کے قاتل تاحال پکڑنے میں ناکام ہے، نے اندھڑ گینگ کے 23 سہولت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اطلاعات آرہی ہیں کہ آپریشن کے ڈر سے اندھڑ گینگ نے دوسرے گینگز سے گٹھ جوڑ کرلیا۔

واضح رہے کہ صادق آباد میں پٹرول اسٹیشن پر اندھڑ گینگ کے کارندوں نے فائرنگ سے 9 افراد کا قتل کردیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 5 افراد شامل تھے۔

تازہ ترین