• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: MQM انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بینرز آویزاں


کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بہادر آباد چورنگی پر بینرز لگ گئے، ان بینرز پر پارٹی الیکشن نامنظور کے نعرے درج ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ بینرز مخالفین کا حربہ ہوسکتے ہیں، رجسٹرڈ کارکنان کو درج طریقۂ کار کے مطابق نامزدگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری جماعت ہے، بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے ووٹ کاسٹ کیئے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کارکنان کو انٹرا پارٹی انتخابات کا باقاعدہ پیغام پہنچایا گیا تھا، الیکشن کے لیے ضابطۂ اخلاق کے مطابق طریقۂ کار اختیار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید