• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹو پتلو گینگ کے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے موٹو پتلو گینگ کے گرفتار 5 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پولیس نے موٹو پتلو گینگ کے گرفتار 5 ملزمان کو پیش کیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اظہر، سدھیر، غلام حسین، حماد اور انور پٹھان شامل ہیں، جنہوں نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹو پتلو گینگ کے خلاف سکھر اور شکار پور میں ڈکیتی کے 7 مقدمات درج ہیں، جبکہ اللّٰہ والا ٹاؤن میں لٹنے والے شہری نے ملزمان کو شناخت کیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین