• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخ حبیب مسلسل جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں، سلیم مانڈوی والا

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فرخ حبیب فارن فنڈنگ کیس سے متعلق مسلسل جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں، تحریک انصاف عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے خود رسیدیں نکالے۔

سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ حبیب بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں2014 سے تاریخ پرتاریخ کون لے رہا ہے؟وہ یہ بھی بتائیں کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کو خفیہ رکھنے کی درخواست کس نے کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا رکھی ہیں،فارن فنڈنگ کیس سے اگرکوئی بھاگ رہا ہے تو وہ خود تحریک انصاف ہے،پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس2014 سے چل رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےاکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں نا ہی ڈونرز کا بتایا ہے اور پی ٹی آئی نے خود کوبچانے کیلئے دیگرجماعتوں پرجھوٹے مقدمات دائرکرکے کیس لٹکانا چاہا، فرخ حبیب پیپلزپارٹی پرتنقید سے پہلے اپنی ثابت شدہ فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔

قومی خبریں سے مزید