• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کا فرخ حبیب کو الزامات ثابت کرنے کا چیلنج

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ میں فرخ حبیب کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ حبیب کے پیپلز پارٹی کے فنانشل دستاویز تک رسائی کے بیانات جھوٹ ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس الیکشن کمیشن میں زیرِ سماعت ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے کیس کا فیصلہ کیسے سنا دیا؟ الیکشن کمیشن فرخ حبیب کے ان بیانات کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی پر 12 اکاؤنٹس چھپانے کا الزام لگایا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فرخ حبیب کے بیانات کیس پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ تحریکِ انصاف جعلی اکاؤنٹس کیس سے بھاگ رہی ہے۔

تازہ ترین