• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے شروع ہو گیا۔

اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، احسن اقبال اور سردار ایاز صادق شریک ہیں۔

حافظ عبدالکریم، جہانزیب جمالدینی، رحیم زیارت وال، ہاشم بابر اور ایوب ملک بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہروں پر مشاورت جاری ہے۔

تازہ ترین