• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات کی فراہمی، میزان بینک کا ملر اینڈ فپس کے ساتھ معاہدہ

کراچی(اے پی پی) میزان بینک نے ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے ملر اینڈ فپس پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ بینکنگ سلوشنز ای بز پلس(eBiz+) کے ذریعے ملر اینڈ فپس پاکستان کے نقد بہائوکی پوزیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ ادائیگیوں کی پیچیدگیوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی وصولی اور ادائیگیوں کے نظام کومنظم کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضح کرے گا۔ معاہدے پر ملر اینڈفپس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران نشاط اور میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد نے دستخط کئے۔

بزنس سے مزید