• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں مقیم کمیونٹی مقامی قوانین کا احترام کرے، نسیم وڑائچ

لزبن(سرفراز فرانسس) پاکستانی سفیر نسیم احمد وڑائچ نے سفارتخانہ میں کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی،اس موقع پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے متعلق بات چیت ہوئی، سفیر پاکستان نسیم احمد وڑائچ کے ہمراہ سیکنڈ سیکرٹری عمیر خان بھی موجود تھے، جبکہ کمیونٹی رہنماؤں راجہ جاوید اور غضنفر جاوید نے پولیس کیریکٹر سرٹیفیکٹ کے اجرا ، پرتگال سفارتخانہ پاکستان سے دستاویزات کی تصدیق کے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس پر سفیر پاکستان نسیم احمد وڑائچ نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے اور متعلقہ حکام سے بات چیت کر کے ان مسائل کو بھی حل کیا جائے گا، سفیر پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو پرتگالی قوانین کا احترام کرنا چاہئے اور آپس میں محبت اور مل جل کر رہیں۔
تازہ ترین