واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا میں مسافر بردار طیارہ پرواز بھرتے ہی گر گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہیوسٹن ائیرپورٹ سے ایم ڈی 87طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ 500فٹ کی بلندی پر تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث قریبی کھیت میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا گیا۔زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں دو زوردار دھماکوں کی آواز سنی گئی اور پچھلے حصے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔