• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری نمکواور سلانٹی فیکٹری پر چھا پہ، مالک گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے پھندو روڈ پر غیر معیاری نمکواور سلانٹی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے پھندو روڈ پر غیر معیاری نمکو اور سلانٹی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا۔ایک فیکٹری میں انتہائی گندگی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، مضر صحت تیل کے استعمال اور صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا۔نمکو فیکٹریوں میں فرش کے اوپر انتہائی گندگی میں نمکو اور سلانٹی بنائے جا رہے تھے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے مزید کارروائی کرتے ہوئے صفائی ناقص صورتحال پر گلبہار کے علاقے میں چکن زون کو سیل کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے بٹہ تل بازار میں دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرا ں فروشی اور صفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار دکانداروں، چکن زون اور نمکو فیکٹری کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین