• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں گرین لائن پر چلانے کے لیے مزید 40 بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں۔ گرین لائن بسوں سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا۔

اس سے قبل پچھلے ماہ 19 ستمبر کو چالیس بسیں آئی تھیں جس کے بعد شہریوں کیلئے اسی ماہ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مہینہ ختم ہونے میں 10روز باقی ہیں جبکہ یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا۔

حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔

تازہ ترین