• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت تیزی سے مضبوط ہورہی ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت تیزی سے مضبوط ہورہی ہے، بجلی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

اسد عمر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس ستمبر کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے اور برآمدی پیداوار بڑھی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گنے اور کپاس کی فصل کی ابتدائی رپورٹس بھی بہت مثبت ہیں۔

تازہ ترین