• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف


 پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ جائزہ میں پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف کا اگلا جائزہ اجلاس آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور 7 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہا۔

قومی خبریں سے مزید