• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 6 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کی نیلامی

ٹرائیسراٹوپ قسم کے ایک ڈائنو سار کا 6 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم اور اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔

نیلامی سے متعلق افراد کا کہنا ہے کہ یہ لگ بھگ دوملین امریکی ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔ فرانس میں ہونے والی ٹرائیسرا ٹوپ کے ڈھانچے کی نیلامی کو ’بگ جان‘ کے نام سے جانا جارہا ہے۔ 

یہ ڈھانچہ  تقریباً 60 فیصد مکمل ہے اور اس کی لمبائی 26 فٹ ہے، پیرسیئن آکشن ہاؤس ہوٹل ڈراؤٹ، فرانس کے مطابق اس کی فروخت سے 14 سے 18 لاکھ امریکی ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔ 

اس ڈھانچے کی صرف کھوپڑی 75 فیصد مکمل ہے اور یہ چھ فٹ چوڑی ہے، جبکہ اسکے دو سینگ تقریباً چار فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید