• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کو ان کی سالگرہ کے موقع پر حیران کردیا۔

جو بائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس کو ان کی سالگرہ پر سرپرائز دیتے ہوئے انہیں پھولوں کا تحفہ دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کملا ہیرس کے ساتھ ان کے دفتر میں پہنچ کر تصاویر بھی بنوائیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

اس موقع پر کملا ہیرس جو بائیڈن کو اپنے دفتر میں پاکر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ  20 اکتوبر  1964 کو پیدا ہونے والی کملا ہیرس 57 برس کی ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین