کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے گذشتہ کچھ سالوں سے کلب کرکٹ کو نظر انداز کیا گیا، کلب کرکٹ مضبوط ہوگی تو ہماری کرکٹ ٹیم بھی اوپر آئے گی ۔ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانے کی سوچ رکھنی چاہیے۔ وہ لاہور میں سینٹرل پنجاب کے کلبوں کے صدور سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہوتے میرٹ ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائے گا۔ پیسے کی بجائے عزت کو ترجیح دینی چاہئے ۔ میں اپنا کیریئر چھوڑ کر پی سی بی میں آیا ہوں ، پی سی بی سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گا ۔ کلبز کے مسائل سے واقف ہوں ۔