• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، ان کا مظاہرہ سکون ڈاٹ کام تھا، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سمیت تما م مسائل اور چیلنجز پر قابو پا لے گی‘کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔ 

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطلب ہوگا کہ پاکستان یورپی ممالک سے باہر ہوجائے گا اور ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشدیدہ ہوجائیں گے‘اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے ‘کل کا احتجاج بتا رہا تھا سکون ڈاٹ کام ہے‘پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی۔

قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کرنے کی اجازت ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لے گا، اسلام آباد پولیس کے لئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پولیس لائنز میں ایئر پٹرول یونٹ کے افتتاح اور پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور حکومت عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے گی۔

تازہ ترین