• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والی کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی ٹیم نے پشاورمیں کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے کو 19 کروڑ سے زائد نقصان پہنچانے کی ذمہ دارکمپنی کے ڈائریکٹر سکندر خان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق درخواست گذار فیاض اللہ کی شکایت پر انکوائری کے بعد میسرز مینگل برادرز اور دیگر پر مقدمہ ہوا ،مقدمہ میں مجموعی طور پر گرفتار ڈائریکٹر سمیت کمپنی کے 6 ڈائریکٹرز اور ولی خان آفریدی نامزد ہیں ،مقدمہ میں نامزد دیگر ڈائریکٹرز میں بانی شیرخان سمیت چار دیگر ڈائریکٹر بیٹے بھی شامل ہیں۔

مقدمہ کے مطابق شیرخان نے ولی خان آفریدی کوکمپنی بینک اکاونٹ کے لئے اتھارٹی بھی دی،درج مقدمہ کے مطابق کمپنی نےنیٹو کے لئے پی ایس او فیول ٹرانسپورٹیشن کی مد میں نقصان پہنچایا،مقدمہ کے تحت کمپنی کو پی ایس او نے نیٹو فورسز کو فیول پراڈکٹس سپلائی کے لئے ہائر کیا۔

تازہ ترین