• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو، گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹارٹ اپ کی پہلی پوزیشن

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) دبئی ایکسپو کے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی سٹارٹ اپ نے پہلی پوزیش حاصل کر لی، نمائش میں 12 کیٹگریز میں 700 سے زائد سٹارٹ اپس شریک ہوئے،پاکستانی سٹارٹ اپ نے کریٹو اکنامی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کی ، وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اس موقع پرمبارکباددیتےہوئےکہا کہ مائی ٹی ایم نامی سٹارٹ اپ نے سپر نووا چیلنج فائنل میں انگلینڈ کو مات دی، وزارت آئی ٹی پاکستان میں سٹارٹ اپس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، دنیا بھر میں پاکستان کو برانڈ کرنے کیلئے سٹارٹ اپس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حکومت نے جدید دنیا سے قدم ملانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں انقلابی اصلاحات کی ہیں،دبئی نمائش میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کو ہر سطح پر سراہا گیا۔

اہم خبریں سے مزید